ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

سعودی اجازت کے باوجود پاکستانی خواتین عازمین حج بڑی سہولت سے محروم

datetime 4  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستانی خواتین رواں برس بغیر محرم حج نہیں کرسکیں گی۔سعودی عرب کی جانب سے خواتین کو بغیر محرم حج کرنے کی اجازت دینے کے باوجود پاکستانی خواتین سابق قوانین کے تحت حج کریں گی۔

وزارت مذہبی امورکے ترجمان نے عرب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رواں برس کے لیے حج انتظامات سابق حج اسکیم کے تحت کیے گئے ہیں اس لیے پاکستان کی خواتین فی الحال بغیر محرم حج کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری جو پالیسی منظور ہوئی اس میں پرانی اسکیم ہی رکھی گئی تھی جس کے مطابق خواتین محرم کے ساتھ ہی حج پر جائیں گی۔ پاکستانی خواتین پر یہ پالیسی لاگو نہ کرنے کا زیادہ اثر نہیں پڑے گا کیونکہ وہ ویسے بھی اپنے خاندان کے ساتھ حج کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پرانی اسکیم کے تحت سنی عقیدے سے تعلق رکھنے والی خواتین محرم کے ساتھ ہی حج کے لیے جاتی ہیں جبکہ اہل تشیع خواتین کچھ حالات میں محرم کے بغیر جا سکتی ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر سے حج کے لیے آنے والی خواتین کو بغیر محرم کے بھی حج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…