اتوار‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ بلال احمد مستعفی ہوگئے

datetime 8  اپریل‬‮  2023 |

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ بلال احمد مستعفی ہوگئے

پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف خیبر پختو نخوا کے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ بلال احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، انہوں نے ویڈیو بیان میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ بننے والے بلال احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے مجھے سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشن ہیڈ کی ذمہ داری دی گئی تھی تاہم ذاتی اور کاروباری مصروفیات سمیت والدین کی صحت کے پیش نظر استعفیٰ دیتا ہوں۔بلال احمد کی جانب سے ایک بیان حلفی لکھا گیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے غلطی اور ناسمجھی میں فیس بک پر کچھ پوسٹیں لگائیں،اپنے پوسٹوں پر تہہ دل سے معذرت کرتا ہوں،آئندہ پاکستان کے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں لگاں گا۔بیان حلفی میں بلال احمد نے مزید لکھا کہ فوج سمیت تمام اداروں کی قدر کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…