اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

کوئی سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانے ایسا ممکن نہیں، فواد چوہدری

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ سپریم کورٹ فیصلہ کرے اور کوئی یہ کہے کہ میں نہیں مانتا،بائیکاٹ ،حکومت کے نہ ماننے کی بات آئین کے لیے اجنبی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بائیکاٹ ،

حکومت کے نہ ماننے کی بات آئین کے لیے اجنبی ہے۔اْنہوں نے وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ نہیں مانیگا تو جس طرح دو وزیراعظم پہلے گھر گئے تیسرا آج کل میں چلاجائیگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ جج نے کہا آپ ایک طرف کہہ رہے ہیں مقدمہ نہ سنیں، چیف جسٹس نے کہا جو انکار کر چکے وہ فل کورٹ میں کیسے بیٹھیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے کہا کہ 15 نہیں بیٹھ سکتے تو 6 ججز شامل کر لیں، اٹارنی جنرل سے کہا گیا کہ ذہن بنا کر آئیں۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری دفاع اور مالیات نے رپورٹ پیش کی کہ ملک ڈوب چکا، کسی بھی حکومت کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے، حکومتی رپورٹ میں کہا گیا الرٹ اتنا زیادہ ہو چکا کہ کمر ٹوٹ چکی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی رپورٹ میں کہا گیا مالیاتی مشکلات اتنی ہیں کہ ملک ناکام ہے، سیکرٹری دفاع نے کہا ملک میں سیکیورٹی نہیں، الیکشن مشکل ہیں ،جج نے یاد دلایا الیکشن ہونے ہیں اور یہ آئینی ذمے داری ہے۔انہوںنے کہاکہ تازہ بیانات بد نیتی پر مبنی باتیں ہیں، کوئی حکومت تسلیم کرے گی؟ کہ ناکام ریاست ہیں، یہ صرف نامزدگیوں پر حکومت چلانا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…