اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کےکپڑے تو سلامت ہیں لیکن قوم بے لباس ہو چکی ہے،سراج الحق

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہےکہ ان کے کپڑے تو سلامت ہیں لیکن قوم بے لباس ہو چکی ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیو زکے مطابق کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئےسراج الحق کا کہنا تھا کہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ کپڑے بیچ دوں گا لیکن ان کے کپڑے تو سلامت ہیں آج قوم بے لباس ہو چکی ہے، مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریکیں چلانے والے پی ڈی ایم کے رہنما آج مہنگائی پرکیوں خاموش ہیں؟انہوں نےکہا کہ نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے آج عوام دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگئے ہیں، لوگوں نے تو مسکرانا بھی چھوڑ دیا ہے۔دوران پریس کانفرنس سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ رمضان کی آمد کے موقع پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔سراج الحق نے کہا کہ نیب کے دفاتر موجود تو ہیں لیکن وہاں مکھیاں ما ری جا تی ہیں، بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضا فہ کرکے عوام کو جھٹکا دیا گیا ہے، تین افراد کے قتل میں ملوث سر دار کو تو ضمانت دے دی گئی لیکن مولانا ہدایت الرحمان کو رہا نہیں کیا جا رہا ہے،بلو چستان کا کوئی بلوچ بھی سی پیک کے خلاف نہیں بس وہ یہی کہتا ہے کہ سی پیک سے بلو چستان کو بھی فائد ہ حاصل ہو نا چاہیے۔ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو فوری رہا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے ،مولانا ہدایت الرحمن صرف جماعت اسلامی نہیں پورے گوادر کے لیڈر ہیں، فوری رہا نہ کیا گیا تو صورتحال کی ذمہ دار بلوچستان حکومت ہو گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو فوری رہا کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن صرف جماعت اسلامی نہیں پورے گوادر کے لیڈر ہیں، فوری رہا نہ کیا گیا تو صورتحال کی ذمہ دار بلوچستان حکومت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چہرے بدلتے ہیں مگر لوگوں کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…