ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ عمران خان ہے ، عابد شیرعلی

datetime 8  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ ( این این آئی )فیصل آباد سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہاہے کہ آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہے‘ ہمارے اور آپ کے محبوب لیڈر میاں محمد نواز شریف جلد پاکستان آ کر آنے والے انتخابات کی انتخابی کمپین کی کمان سنبھالیں گے موجودہ مہنگائی کے

ذمہ دار ہم نہیں بلکہ عمران خان ہے جس نے اپنے پونے چار سالوں میں تاریخی قرضہ لیا اوراس قرضے کو عام آدمی کیلئے خرچ کرنے کی بجائے اپنی جیبیں بھریں اور ارب پتی بن گئے‘ عمران خان کی فرنٹ مین فرح گوگی اور پنکی پیرنی نے اربوں روپے کی کرپشن کر کے ملک کو کنگال کر دیا ہے‘ اب اس نااہل ٹولے کا یوم حساب آ چکا ہے‘ عنقریب یہ جیل کی ہوا کھا رہا ہو گا‘ ہم اس سے لوٹا ہوا سارا پیسہ واپس لیں گے ‘ اور توشہ خانہ اور ٹیرین کیس میں یہ نااہل بھی ہوگا‘ این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے کہا کہ بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا اور اشیائ￿ خوردونوش کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی‘ چوہدری عابد شیرعلی کہاکہ‘اگر میاں محمد نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی پاداش میں حکومت سے نہ نکالا جاتا تو آج ملک میں ہر طرف خوشحالی ہوتی‘ مہنگائی کا کہیں نام ونشان نہ ہوتا اور ہم آئی ایم ایف کو بھی خیرباد کہہ چکے ہیں‘مگر پاکستانی کی ترقی و خوشحالی کی دشمنوں نے ایک سازش کے تحت میاں محمد نواز شریف کو نااہل کروایا اور ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا‘ ناامید نہیں ہونا‘ بہت جلد پاکستان کے حالات ٹھیک ہوں گے اور میاں محمد نواز شریف ایک مرتبہ پھر ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…