اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

عدالت کے پانچوں ججوں نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا، فیصلہ آئین کی فتح ہے ، فواد چوہدری

datetime 1  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے پانچوں ججوں نے ہمارے مقف کو تسلیم کیا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

فواد چوہدری نے کہا کہ فیصلہ آئین کی فتح ہے اور یہ ایک متفقہ فیصلہ ہی ہے، ہمارے مقف کو پانچوں ججوں نے تسلیم کیا ہے، ہماری نظر میں یہ ججمنٹ پانچ صفر سے ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے الیکشن کا اعلان صدر کریں گے اور کے پی میں گورنر الیکشن کا اعلان کریں گے، عدالت نے وفاق کو سکیورٹی اور تمام وسائل فراہم کرنے کا پابند کیا ہے، عدالت نے کہا کہ سب کچھ 90 دن میں ہونا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کی تمام ایگزیکٹو اتھارٹی پر لازم ہے کہ ججز کا اکثریتی فیصلہ مانیں، سب عدالت کے فیصلے کے پابند ہیں، اس میں اب کوئی ابہام نہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری کرے، یہ بہت بڑی فتح ہے، آج آئین اور قانون جیتا ہے، قوم کو عدالت نے میسج دیا ہے، 90 دن میں الیکشن کمشنر پنجاب کے الیکشن کی تاریخ صدر کے ساتھ طے کرے اور کے پی کا گورنر 90 دن میں تاریخ دے، یہ عمران خان کی فتح ہے، پنجاب اور کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے جارہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…