پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ملکی سیاسی تاریخ میں صرف 4 لیڈرز ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف بے نظیر بھٹو اور عمران خان آئے ہیں،شاہد خاقان عباسی

datetime 26  فروری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی )مسلم لیگ (ن)کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی نظام میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں، اسٹیبلشمنٹ سمیت سبھی کو سیاسی معاملات حل کرانا ہوں گے، تاخیر ملکی مفادمیں نہیں۔ الحمرا ہال لاہور

میں جاری تین روزہ لاہورلٹریچر فیسٹیول کے دوسرے دن سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین توموجود ہے لیکن اس کی بالادستی قائم کرنا بھی ضروری ہے، ملکی سیاسی تاریخ میں صرف 4 لیڈرز ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف، بے نظیر بھٹو اور عمران خان آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اسٹیبلشمنٹ کیلئے کرپٹ لوگ زیادہ قابل قبول ہیں، بہ نسبت ان لوگوں کے جو کردار والے ہیں، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ مسئلے کا حل نہیں بلکہ خود ایک مسئلہ ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ سیاسی نظام میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں، بیوروکریسی میں بھی متعلقہ وزارتوں کے مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں، وفاقی ملازمین مراعات کیلئے صوبوں میں کام کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عوام کی صوابدید ہے پارلیمنٹ میں کسے ہونا چاہیے مگر ایسا ہوتا نہیں ہے،ہمارے ہاں 50 فیصد سینیٹرز سیٹیں خرید کر سینیٹ میں پہنچتے ہیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ پاکستانی سیاست پر عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ اثر انداز ہوتے ہیں لیکن اب سب کو مل کر آئین اورقانون کی بالادستی یقینی بناناہوگی۔ انہوں نے ملک میں 35 فیصد مہنگائی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مہنگائی کی شرح مزید بڑھے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…