منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

حکومت مہنگائی روکنے میں بے بس، پیاز کی فی کلو قیمت 320 تک پہنچ گئی

datetime 29  جنوری‬‮  2023 |

کراچی /کوئٹہ (این این آئی)سندھ اور بلوچستان کی فصلوں سے پیاز کی محدود آمد اور یکم جنوری سے اہم درآمدی اشیائے خوردونوش پر اضافی ٹیکس کی وجہ سے کراچی میں پیاز 250 روپے سے زائد فی کلو میں فروخت ہونے لگا جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں 200 سے 320 روپے فی کلو کے درمیان فروخت کیا جانے لگا۔

رپورٹ کے مطابق حساس ادارہ شماریات کے مطابق 26 جنوری کو ختم ہونے ہفتے میں پیاز کی مجموعی قیمتیں 200 سے 320 روپے فی کلو تھی جو اس سے قبل 5 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 180 سے 280 روپے میں فروخت ہورہے تھے، اسلام آباد میں پیاز 260 سے 320 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں جو اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔بندرگاہ پر پھنسے پیاز کے 600 سے 700 کنٹینرز میں سے صرف کچھ کنٹینرز ہی مارکیٹ میں پہنچ سکے جس کی وجہ سے قیمتوں میں کافی زیادہ اضافہ نظر آآیا۔آل فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن پیٹرن ان چیف وحید احمد نے بتایا کہ پیاز کی درآمدی ٹیکس پر درآمد کنندگان فی کلو پیاز پر 18 سے 20 روپے اضافی ٹیکس ادا کررہے ہیں جو 31دسمبر 2022 تک صفر تھا۔اس کے علاوہ افغانستان اور ایران سے پیاز کی آمد بھی روک دی گئی کیونکہ وہاں فصلوں کے مسائل ہیں تاہم صارفین اپنے روزمرہ کی خوراک مصر، ترکیہ اور چینی پیاز سے تیار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کی فصلوں سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ ٹن پیاز موصول ہوتی تھی تاہم اب صرف 25 سے 30 ہزار ٹن آرہی ہے، وحید احمد نے بتایا کہ کم از کم ایک لاکھ ٹن پیاز نرخوں کو مستحکم یا نیچے لا سکتے ہیں۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پیاز کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے کیونکہ روپے کی قدر میں کمی اور پیٹرولیم مصنوعات اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے درمیان ٹرانسپورٹ کی اخراجات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بینک درآمد کنندگان کی حمایت کررہے ہیں جبکہ دیگر درآمدی دستاویزات جاری کرنے اور لیٹر آف کریڈٹ کھولنے میں تاخیر حربے استعمال کررہے ہیں،اس کے نتیجے میں کچھ کنٹینر کو کلیئر کردیا گیا،دیگر کنٹینر ایک ماہ سے زائد عرصے سے پھنسے ہوئے ہیں جس سے خوراک کا معیار متاثر ہورہا ہے۔وحید احمد نے بتایا کہ

پیاز کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ بینک حکام ڈالر کے اضافی نرخوں پر جرمانے عائد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ تک پیاز کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہے گا۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں پاکستانی پیاز کا ہول سیل ریٹ میں پیاز 170 سے 180 روپے فی کلو جبکہ ریٹیلر میں منافع خوری کی جارہی ہے اس صورتحال میں عام شہری بے بس دکھائی دے دیتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…