پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

میری 3 گھنٹے کی سرجری ہوئی، ڈاکٹر نے کہا تم بال بال بچی ہو، مریم نواز کا انکشاف

datetime 29  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صد و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم کو خوشخبری سنا دوں ملک کا سب سے مقبول لیڈر نواز شریف بہت جلد آپ کے درمیان ہوگا، مہنگائی کا احساس ہے،قوم سے یہ وعدہ ہے جس نواز شریف نے پہلے تین مرتبہ قوم کو مشکل سے نکالا،پاکستان کو مشکلات سے نکالا اور ترقی کے راستے پر ڈالا،

امید رکھنا ان شا اللہ ترقی کرتا ہوا پاکستان بہت جلد واپس آئے گا،نوز شریف کی قیادت میں پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھے گا،آٹھ مہینے کا حساب بعد میں ہوگا پہلے گزشتہ پانچ سال کا حساب ہوگا،نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے سارے کردار اپنے اپنے انجام کو پہنچے یا نہیں پہنچے؟، نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے تم سے انتقام نہیں لیا، تم اللہ تعالیٰ کے حساب و کتاب کا نشانہ بنے ہو، مسلم لیگ (ن) کو طعنے دینے والے آج سن لو چند دن پہلے یہاں تمہاری حکومت تھی اور تم نے خود ہی توڑی اور رو بھی خود ہی رہا ہے، رونے کی تیاری کر لو باقی کی زندگی رونا پڑے گا،یکم فروری سے سارے پنجاب کے دورے شروع کر رہی ہوں۔مسلم لیگ (ن) کو طعنے دینے والے آج سن لو چند دن پہلے یہاں تمہاری حکومت تھی اور تم نے خود ہی توڑی اور رو بھی خود ہی رہا ہے، رونے کی تیاری کر لو باقی کی زندگی رونا پڑے گا۔ ابھی چند دن پہلے پنجاب، خیبر پختوانخواہ میں تمہاری حکومت تھی، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں بھی ہے اور الزام مسلم لیگ (ن) کو دیتا ہے،لوگ بیوقوف نہیں ہیں۔ جن حکومتوں کے بل بوتے پر اپنا خرچہ چلاتا تھا،ہیلی کاپٹروں کی سیر اور گاڑیاں دوڑاتا تھا اس نے اپنی حکومت توڑی اور اب سڑکوں پر رو رہے ہیں، یاد رکھو مسلم لیگ (ن) اور میرے یہ شیر الیکشن سے نہیں ڈرتے، الیکشن جس دن بھی ہوں گے پنجاب میں ان شا اللہ مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ میری گلے کی سرجری کو زیادہ دیر نہیں میرا گلہ خراب ہے،

میری تین گھنٹے سرجری ہوئی، ڈاکٹروں نے کہا کہ میں بال بال بچی ہو ں اورکوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہیں پتہ تھا پانچ سال سے میری سرجری ہونی،ونیا میں صرف دو ممالک ہیں لیکن انہوں نے مجھے پاسپورٹ نہیں دیا، میں خدا تعالیٰ کی بے انتہا شکر گزار ہوں کہ میں نے ان سے پاسپورٹ نہیں مانگا، اللہ تعالیٰ نے ظلم اور جبر کے باوجود ان کے آگے جھکنے نہیں دیا، ظلم کرنے والوں کو کہتی ہوں انتقام کرنے والوں کو کہتی ہوں ذرا حوصلہ کرو،

میں جب ان کو ٹی وی سکرین پر روتے دیکھتی ہوں تو مجھے ترس آتا ہوں اور کہتی ہوں ذرا حوصلہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے نواز شریف کا ساتھ دو گے، پنجاب کی تقدیر بدلنے کیلئے ساتھ دو گے، شہباز شریف کا ساتھ دو گے، میں بھی آپ سے وعدہ کرتی ہوں ایک دن بھی گھر میں آرام سے نہیں بیٹھوں گی، اب آپ سے روز ملاقات اور باتیں ہوں گی۔ اب میں پنجاب کے دورے پر نکلنے والی ہوں، یکم فروری سے میرے پنجاب کے تمام اضلاع کے دوروں کا شیڈول بن گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…