اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

انتخابات کی تاریخ حاصل کرنے کی کوشش، تحریک انصاف کو اہم کامیابی حاصل ہو گئی

datetime 28  جنوری‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کی پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن پیر کے روزتحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔تحریک انصاف نے بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ آئین کے تحت اسمبلی تحلیل ہونے کے فوری بعد گورنر نے الیکشن کا اعلان کرنا ہوتاہے، گورنر پنجاب الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دس روز سے زائد کا وقت گزر چکا ہے گورنر پنجاب کی جانب سے تاحال الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاریخ کا اعلان نہ کر کے گورنر اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ استدعاہے لاہور ہائیکورٹ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے گورنر کو ہدایات جاری کرے۔ تحریک انصاف کی پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن پیر کے روزتحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…