اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا معجزہ ، چیف جسٹس آف پاکستان نےحکومتی وکیل کو سپریم کورٹ کے باہر بڑی سکرین لگانے کی پیشکش کردی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا واقعی ایک قومی معجزہ ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بنچ نے نیب قانون میں حالیہ ترامیم کیخلاف کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل پر پہنچنے کا تذکرہ ہوا۔حکومتی وکیل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایک معجزے کے تحت سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ چیف جسٹس نے پوچھا ہاں جی کل کتنے بجے میچ ہے؟ اگر آپ کہیں تو ہم آپ کیلئے سپریم کورٹ کے باہر میچ دیکھنے کیلئے اسکرین لگوا دیتے ہیں، امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کوئی اچھی خبر سامنے آئے گی۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا واقعی ایک قومی معجزہ ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریک انصاف کے وکیل سے کہا کہ اگر آپ کو برا نہ لگے تو آپ دلائل دیجیے گا ہم میچ دیکھیں گے۔یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 28 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان کا ریکارڈ نیوزی لینڈ سے کافی بہتر ہے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 17میچ جیتے جبکہ 11میں گرین شرٹس کو شکست ہوئی۔ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 201 جبکہ کم ترین اسکور 101 ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری میچ گزشتہ ماہ ورلڈ کپ سے پہلے سہ ملکی سیریز میں کھیلا گیا تھا۔سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5وکٹ سے شکست دی تھی، اس میچ میں محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا جو اب بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…