انتخابی اصلاحات آئندہ ہفتے اسمبلی میں لائیں گے، وفاقی وزیر خورشید شاہ

18  مئی‬‮  2022

اسلام آباد ( آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ ہفتے انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہ انتخابی اصلاحات کرنی ہیں، کچھ بجٹ سے پہلے کریں گے اور کچھ بجٹ کے بعد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے 7 ماہ مانگے ہیں، اکتوبر اور نومبر تک عام انتخابات ممکن نہیں۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان تحریک حکومت کے خلاف نہیں ریاست کے خلاف چلا رہا ہے، ان کی حکومت آئینی طریقے سے گئی ہے۔خورشید شاہ نے بتایا کہ پنجاب میں حمزہ شہباز کے پاس 4 ووٹوں کی اکثریت ہے ۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ قانونی اورانتخابی اصلاحات کرنا ہیں۔ عمران خان کے خلاف توہین کے مقدمات کے بارے میں پیپلز پارٹی سے رائے نہیں لی گئی ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…