اسلام آباد( آن لائن ) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار 9 سو میگاواٹ رہ گیا ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ ایندھن کی سپلائی شروع ہوگئی جبکہ بجلی گھروں کے تکنیکی مسائل بھی حل کرلیے گئے ہیں، جس کے باعث شارٹ فال میں کمی ہوئی ہے،
اور شارٹ فال کم ہوکر 3 ہزار 900 میگاواٹ رہ گیا ہے، تاہم ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید کم ہوکر 2 ہزار 9 سو میگاواٹ رہ گیا ہے ۔ پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی طلب 20 ہزار 5 سو میگاواٹ اورپیداوار 17 ہزار 6 سو میگاواٹ ہے، پن بجلی ذرائع سے 1 ہزار 1 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 2 ہزار 5 سو میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 14 ہزارمیگاواٹ ہے۔ دوسری جانب گرمی اور رمضان کے مقدس ماہ میں عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہیاور معاملات زندگی متاثر ہونے کے باعث عوام پریشان ہیں۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 5 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ آئیسکو ریجن میں ڈیمانڈ 1326 میگا واٹ جبکہ سپلائی 1216 میگاواٹ ہے، آئیسکو ریجن میں 110 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے، اور وہاں 4 گھنٹے کی لوڈمینجمنٹ کی جا رہی ہے، آئیسکو کے کشمیر، جہلم اور اٹک ریجن میں 5/6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔