اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

پاپڑ فروش نوٹ لوٹنے والے اشرف عرف سلطان کی ہلاکت کے معاملہ پر نیا انکشاف

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی ( این این آئی) پاپڑ فروش نوٹ لوٹنے والے اشرف عرف سلطان کی ہلاکت کے معاملہ پر نیا انکشاف‘ ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ اور ریسکیو 1122 ٹیم کی موجودگی میںباراتی کھانہ کھاتے رہے پولیس اور ریسکیو 1122 ٹیم نے شادی حال کے باراتیوںسے پوچھ گچھ کے بعد لاش ہسپتال منتقل کی ریسکیو1122 ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی مقتول زندگی کی بازی ہار چکا تھا

گزشتہ روزپتوکی کہنہ روڈ پر شادی حال میں تشدد کے الزام میں ہلاک ہونے والے مقتول اشرف عرف سلطان بارات سے نوٹ لوٹ رہا تھا کہ جب اچانک مقتول اٹیک ہونے پرشادی حال کے گیٹ کے باہرزمین پر گرا تو باراتی مقتول کو اٹھاکر شادی حال کے اندر لے گئے جہاں پر باراتیوں کی جانب سے مقتول کو پانی پلایا گیا اور منہ پر چھٹے مارے گئے اور باراتیوں نے ریسکیو 1122 کو کال کی تو ریسکیو 1122 موقع پر پہنچی تو مقتول دم توڑ چکا تھاپولیس اور ریسکیو کے پہنچنے سے قبل پرائیویٹ آدمی کی جانب سے ایک ویڈیو فلم بنائی گئی جس میں باراتیوں کو لاش کے ساتھ کھانا کھاتے دکھایا گیا اور مقتول کی لاش پر کپڑا دکھائی دیا گیا مقتول کی لاش پرکپڑا کس نے ڈالا تاحال کوئی علم نہ ہوسکااسی دوران ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ بھی موقع پر پہنچے تو باراتی کھانا کھانے میں مصروف تھے جنہوں نے واقع کی تصدیق کی مگر باراتیوں کی جانب سے مقتول پر تشدد کا کوئی ثبوت نہ ملا پولیس نے ریسکیو1122 کے زریعے مقتول کی لاش کو سرکاری ہسپتال پتوکی منتقل کیا ڈاکٹر ز کی رپورٹ کے مطابق بھی مقتول پر کوئی تشدد ثابت نہ ہوا ہے پولیس نے مقتول کے وارثان پرویز کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے مقتول کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں مقتول کو بارات سے نوٹ لوٹتے دیکھا گیا ہے جبکہ مقتول پاپڑ فروخت نہیں کر رہا تھا جبکہ مقتول کے وارثان نے ایف آئی آر میں بتایا کہ مقتول اشرف عرف سلطان پاپڑ فروخت کر رہا تھا جس پر براتیوں اور مقتول کے درمیان پاپڑ خریدنے پر جھگڑا ہوااور بارتیوںنے اس پرتشدد کیا اور اس کی موت واقع ہوگئی ۔ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے نوٹس پرپولیس کی جانب سے شادی حال مینجر سمیت 12 کے باراتیوں کو گرفتار کیا گیاجن سے تحقیقات جاری ہے ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر قصور صہیب اشرف گجر پتوکی شادی حال واقع کی نگرانی و تحقیقات خود کر رہے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی عمر سرور کی جانب سے شادی حال کو فوری طور سیل کردیا گیا۔ریسکیو 1122 تحصیل انچارج پتوکی میڈم رابعہ خلیل کی ٹیم ریسکیو 1122 نے موقع پرپہنچ کر مقتول اشرف کا چیک اپ کیا اور طبی امداد کی کوشش کی مگر مقتول جانبر نہ ہوسکا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…