بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

مزید پانچ مریض زندگی کی بازی ہار گئے،856نئے کیسز رپورٹ

datetime 28  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران مزید پانچ مریض زندگی کی بازی ہار گئے،856نئے کیسز رپورٹ ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 856کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 1 ہزار 756 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 178 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 9 ہزار 360 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 35 ہزار 898 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 52 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 43 ہزار 284مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 33 ہزار 357 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 64 لاکھ 26 ہزار 952 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 67 ہزار 761ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 8 ہزار 67 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 1 ہزار 370 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 498 ہو چکی ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 119 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 248 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 34 ہزار 336 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 1 ہزار 13 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 42 ہزار 968 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 787 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 326مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 375 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 480 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 190 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…