جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا بہانا بنا کر حکومت پھر پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے، شیری رحمان

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بہانا بنا کر حکومت یکم مارچ سے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہے، ملک میں پیٹرول کی قیمت 160 روپے فی لیٹر ہے۔

شیری رحمن نے کہاکہ قیمتوں میں مزید اضافہ ناقابل قبول ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110ڈالر فی بیرل جبکہ ملک میں پیٹرول کی قیمت 113 روپے تھی۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ لہذاحکومت عالمی منڈی کی آڑ میں عوام کو لوٹنے کا منصوبہ نا بنائے، اپنی نااہلی اور عالمی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل نا کریں۔ انہوںنے کہاکہ عوام پہلے ہی تاریخی مہنگائی سے پریشان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…