بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

ملک میں کورونا سے مزید 31 افراد کا انتقال کر گئے ، ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

datetime 21  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران مزید 31 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے، ایک ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 360 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 1 ہزار 15 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 40 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 1ہزار680 ہو چکی ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 26 فیصد ریکارڈ کی گئیملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 67 ہزار 672 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 302 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 3 ہزار 968 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار 597 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 61 لاکھ 36 ہزار 422 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 64 ہزار 522 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 8 ہزار 30 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 99 ہزار 63 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 454 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 955 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 207 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 33 ہزار 839 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 1 ہزار 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 42 ہزار 669 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 783 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 274 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 373 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 358 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…