جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے مارچ میں آنے والے دو ایل این جی کارگو منسوخ ہوگئے، شیری رحمن

datetime 21  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے گیس بحران پر کہا ہے کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے مارچ میں آنے والے دو ایل این جی کارگو منسوخ ہوگئے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اطلاعات ہیں کہ مارچ میں آنے والے 2 ایل این جی کارگو منسوخ ہو گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس کا مطلب ہے کہ حکومت کی نااہلی کہ وجہ سے اس سال بھی گرمیوں میں گیس کا بحران جاری رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ یہ واحد حکومت ہے جس کی

وجہ سے صارفین اور صنعتوں کو گرمیوں میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سردیوں کے بعد اب گرمیاں بھی گیس کے بغیر گزرے گی۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کو پہلے ہی 15فیصد گیس کم دی جا رہی، قلت پوری کرنے کے لئے سندھ کے حصے کی گیس فراہمی کم کی جا رہی جو آئین کی خلاف ورزی ہے، ان کے پیدا کردہ بحران ملک کو اندھیروں میں لے جائیں گے ،اس نااہل حکومت کے خلاف باہر آنے کا وقت آ چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…