بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

نومبر2020 سے اب تک پیٹرولیم کی بین الاقوامی قیمتوں میں166 فیصد اضافہ ہوا

datetime 18  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کیلئے مہنگائی بڑا چیلنج ہے جسے اگلے چند ماہ تک قابو کر لیا جائیگا، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اگلے چند دنوں میں تین سے چار نئے پروگرام متعارف

کرانے جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق نومبر2020 سے اب تک پیٹرولیم کی بین الاقوامی قیمتوں میں166 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک انٹرویویرمیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ لوئر مڈل کلاس اور تنخواہ دار طبقے کی آمدن میں اضافے کے ذریعے مہنگائی پر قابو پانے پر مرکوز ہے، لوگوں کی آمدن بڑھے گی تو خوشحالی آئیگی۔ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے غریب لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے کامیاب جوان، احساس راشن اور کامیاب پاکستان جیسے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں، اسی حوالے سے حکومت اگلے چند دنوں میں مزید تین سے چار پروگرام متعارف کرانے جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ سے منسلک ہیں، بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھیں تو پاکستان میں بھی حکومت کو قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔ وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں کمی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے غیرضروری درآمدی اشیا پر ڈیوٹی بڑھائی ہے اور اس پالیسی کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، دسمبر اور جنوری کے دوران غیرضروری درآمدی ایشیا میں 7.6 بلین ڈالر سے 5.9 بلین ڈالر کمی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…