اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

شاہدرہ ،ماں اوربیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شاہدرہ کے علاقہ جیا موسی کے قریب ماں اوربیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوںکو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ،

سی سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے جیا موسی میں رہائش پذیر 45سالہ بشری اور 25 سالہ ثنا ء کو گھر کے اندر تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا گیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں کو مبینہ طو رپر تایا زاد ملزم مبار ک نے رشتے کے تنازعہ پر قتل کیا ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے شاہدرہ میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا اورملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق ملزم مبارک نے اپنی بھابھی اور اس کی والدہ کو تیز دار آلے سے قتل کیا، ملزم کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ بتایاگیا ہے کہ دونوں کو مبینہ طو رپر رشتے کے تنازعے پر قتل کیا گیا ۔سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیونے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ سی سی پی او نے ہدایت کی کہ قتل کے تمام محرکات اور پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ملزمان کی گرفتاری کی فوری یقینی بنایا جائے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…