بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

خانیوال میں پیش آئے سانحے میں ملوث مزید 6 افراد گرفتار

datetime 14  فروری‬‮  2022 |

خانیوال(این این آئی) میاں چنوں میں پیش آئے سانحے میں ملوث مزید 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، جس کے بعد سانحے میں ملوث گرفتار مرکزی ملزمان کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ میں

پنجاب پولیس نے چھ مزید مرکزی ملزمان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سانحے میں ملوث گرفتار مرکزی ملزمان کی تعداد21 ہوگئی، گرفتار نئے ملزمان میں سدابہار، مطلوب، رفاقت، عنصر حسین ، عنصر حسین اور محمد شفیق شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فوٹیج میں گرفتار ملزمان کو اشتعال دلاتے ، اینٹوں اور ڈنڈوں سے شہری پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور سنگین جرائم کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق دستیاب فوٹیجز اور شواہد کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کا عمل جاری ہے۔پولیس نے ابھی تک کل ایک سو دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے اور مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں رات بھر چھاپے مارتے رہیں ، مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے خفیہ آپریشن بھی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…