جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

باڈی بلڈر کے قتل کا ڈراپ سین، سگا بھائی ڈرامائی انداز میں گرفتار

datetime 14  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(این این آئی) چند روز قبل مریدکے کے رہائشی تن ساز نوجوان کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ، سگا بھائی قاتل نکلا جسے پولیس نے گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ۔پولیس کے مطابق معروف تن ساز و پلے دار نفیس چیمہ کے اندھے قتل میں کوئی اور نہیں اس کا سگا بھائی ملوث نکلا ، ملزم عتیق چیمہ نے معمولی جھگڑے کے بعد اپنے بھائی نفیس کو گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے ملزم عتیق کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ملزم نے قتل کے

بعد بھائی کی لاش کھیتوں میں پھینکی۔قانون کو دھوکہ دینے کیلئے ملزم نے مقتول نفیس کے سسرال کو مقدمے میں بھی پھنسانے کی کوشش کی، ملزم پولیس کے ساتھ مل کر قاتل تلاش کرنے کا ڈرامہ کرتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقتول کے چھوٹے بھائی عتیق چیمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو ملزم نے اعتراف جرم کرتے بتایا اس نے اپنے بھائی کو معمولی جھگڑے کی وجہ سے قتل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…