اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

محکمہ سوئی گیس کا ملازم بن کر نوسربازنے گیس کنکشن لگانے کے عوض شہری سے ہزاروں روپے ہتھیا لئے

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خالق نگر(این این آئی)محکمہ سوئی گیس کا ملازم بن کر نوسربازنے گیس کنکشن لگانے کے عوض شہری سے ہزاروں روپے ہتھیا لئے،شہری کی دادرسی اوررقم ریکوری کے لئے پولیس کونوسربازکیخلاف درخواست ،تفصیلات کے مطابق گجومتہ کے رہائشی شریف شہری محمددلاورملک نے تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کو نوسربازواجدشاہ عرف مٹھونامی شخص کیخلاف فراڈ،

دھوکہ دہی،جعلسازی ونوسربازی کی درخواست دی ،درخواست میں شہری نے پولیس کوبتایا کہ واجدشاہ عرف مٹھونامی شخص نے خودکومحکمہ سوئی گیس کا ملازم دفترواقع گرومانگٹ گلبرک لاہورظاہرکرکے پیش کش کی کہ وہ اپنے بھائیوں کے زیرتعمیرمکانات کے لئے گیس کنکشن اس کے زریعے لگوائے کیونکہ وہ محکمہ سوئی گیس میں اپنا اثرورسوخ رکھتا ہے،اوروہ ایک ماہ میں گیس کنکشن لگواکردے سکتا ہے،جس کے جھانسے میں آکرسائل نے روبروگواہان غلام مصطفی بھٹی،محمدریاض کے نوسربازواجدشاہ عرف مٹھوکورقم مبلغ 130,500روپے اداکردیاوراس بابت مورخہ 05-02-2021اقرارنامہ تحریربابت وصولی رقم برائے سوئی گیس میٹرلکھے گئے ،واجدشاہ نامی نوسربازنے سائل کوایک گیس میٹرجس کا ریفرنس نمبر02642600007لگوادیا جوکہ کچھ عرصہ بعدہی محکمہ سوئی گیس کے ملازمین نے گیس میٹرجعلی قراردیکراتارلیا اورساتھ لے گئے،جب پوچھ گچھ کی گئی تومعلوم ہوا کہ واجدشاہ نامی شخص سوئی گیس محکمہ کا ملازم نہیں ہے،لیکن وہ اپنے آپ کوسوئی گیس کا ملازم ظاہرکرکے لوگوں سے گیس میٹرلگانے کے بہانے پیسے بٹورتا ہے،واجدشاہ کی نوسربازی پرجب شاہدعلی جوکہ واجدشاہ کا والدہے سے رابطہ کیا تواس نے کہا کہ ہم دونوں باپ بیٹا مل کر یہ کام کرتے ہیں آپ کوجلدہی گیس کا کنکشن لگوادیں گے،جوکہ ابھی تک نہیں لگوائے گئے،بلکہ نصب شدہ گیس کنکشن بھی جعلی قراردے کراتارلیا گیا ہے،واجدشاہ اب سائل کی رقم واپس کرنے اور گیس کنکشن لگوانے سے صاف انکاری ہے،واجدشاہ نے ملی بھگت کرکے دھوکہ دہی اورجعلسازی کے ساتھ فراڈکرکے رقم ہتھیا رکھی ہے۔محمددلاورملک نے پولیس کودی گئی اپنی درخواست میں کہا کہ واجدشاہ نامی نوسربازکیخلاف قانون کے مطابق فراڈ،دھوکہ دہی،جعلسازی ونوسربازی کا مقدمہ درج کیا جائے اور سائل کی دادرسی فرمائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…