جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

فیصل واوڈا بھی تاحیات نا اہلی کے زمرے میں آتے ہیں،کنور دلشاد

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا بھی نواز شریف، جہانگیر ترین کی طرح تاحیات نا اہلی کے زمرے میں آتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ سپریم کورٹ میں فیصل واوڈ نا اہلی کے فیصلے کے خلاف جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دوہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیدیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ جوابدہ نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط حلف نامہ جمع کرایا۔الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے بطور سینیٹر کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا اور کہا کہ فیصل واوڈا فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اور مراعات واپس کریں، واوڈا نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…