مکوآنہ (این این آئی )سکولوں میں قائم افسران و ملازمین کی غیر قانون رہائش گاہوں سے تعلیمی اداروں کے اخراجات بڑھنے لگے۔سکولوں میں رہائش پذیر افسران کیجانب سے ہائوس رینٹ کی عدم ادائیگی کے باعث محکمہ کو ماہانہکروڑوں روپے کا نقصان ہونے لگا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے سکولوں میں قائم غیرقانونی رہائش گاہیں ختم کرانے کا فیصلہ کرلیا۔فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے 531 سکولوں میں غیرقانونی طور پر افسران وملازمین رہائش پذیر ہیں۔ سکولزمیں افسران و ملازمین غیر قانونی طور پر سکونت اختیار کررکھی ہیں۔ سرکاری رپورٹ کیمطابق گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلزہائی سکول مدینہ ٹاون فیصل آباد گورنمنٹ کمپری ہینسو ماڈل ہائر سیکنڈری سکول سمن آباد فیصل آباد ، گورنمنٹ ماڈل ایم سی گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی فیصل آباد میں افسران وملازمین رہائش پذیر ہیں۔ میں غیرقانونی طور پر افسران رہائش پذیر ہیں۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو رہائش گاہیں ختم کرانے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔