لاہور( این این آئی )پنجاب کی جیلوں میں ڈاکٹرز کی کمی کے خلاف تحریک التوا ئے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کی جیلوں کے 54 ہزار قیدیوں کے لیے صرف 40 ڈاکٹرز موجود ہیں،نپنجاب بھر کی جیلوں میں 1 ہزار 4 سو 57قیدی سنگین
یماریوں کا شکار ہیں،ایڈز کے 272،ہپاٹائٹس بی کے137،ہپاٹائٹس سی کے 517 ، شوگر کے 460،59 قیدی دماغی امراض کا شکار ہیں۔صوبے کی 21 جیلیں ایسی بھی ہیں جو مسیحا سے بالکل محروم ہیں ،لاہور کی دونوں بڑی جیلوں کے لیے 7 آسامیاں مختص ہیں ان میں سے بھی 3 خالی ہیں،جیلوں میں ڈاکٹرز کی کمی کے باعث قیدیوں کی زندگیاں دا ئوپر لگ گئی ہیں۔