پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئی ایم ایف سے شرمناک شرائط پر معاہدہ کیا گیا‘حمزہ شہباز

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) پنجا ب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے شرمناک شرائط پر معاہدہ کیا گیا، یہ لوگ کشکول لے کر دنیا کے پاس جاتے ہیں،عوام اور سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر لائے تھے، وزارت عظمی کی کرسی پر بیٹھا شخص اپنی جماعت کو اکٹھا نہیں کرسکا، یہ شخص اپنی انا کو ملکی مفاد پر ترجیح دیتا ہے۔

حمزہ شہباز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا، ملک میں دہشت گردی دوبارہ سے سر اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اور سیاسی جماعتوں کو دہشت گردی کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر لائے تھے، وزارت عظمی کی کرسی پر بیٹھا شخص اپنی جماعت کو اکٹھا نہیں کرسکا، یہ شخص اپنی انا کو ملکی مفاد پر ترجیح دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس شخص کو ہمیشہ 6 ماہ بعد اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے، یہ شخص بولتا پہلے ہے سوچتا بعد میں ہے، آپ نے قوم کو جو سبزباغ دکھائے، اللہ نے بینقاب کردیئے، حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنا اب قومی فرض بن چکا ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ سب سے بڑا سچ ہے، پارلیمنٹ میں دی گئیں گالیاں اب آپ کا پیچھا کر رہی ہیں، میں حکومت ہٹانے کیلئے کسی غیر آئینی اقدام کا نہیں کہہ رہا، بلکہ حکومت ہٹانے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر جنگ کریں گے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…