پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کا 10فروری کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آبادکے سامنے احتجاجی دھرنے میں بھرپورشرکت کااعلان

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب نے 10فروری کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آبادکے سامنے احتجاجی دھرنے میں بھرپورشرکت کااعلان کردیا تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کے سینئرنائب اورڈویڑنل صدرچوہدری ذوالفقارعلی کی زیرصدارت ڈویڑنل ذمہ داران کااجلاس اورتیاریوں کاجائزہ ،اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے

چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں نے کہاکہ دس فروری کو پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے تمام سرکاری ملازمین مطالبات پورے نہ ہونے کے خلاف بھرپور دھرنا دیں گے۔فیصل آباد سے ہزاروںسرکاری ملازمین شرکت کریں گے اور مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی، ناانصافی، عدم مساوات،ٹائم سکیل، اپگریڈیشن ، حق مستقلی، پے پروٹیکشن اور سپیشل الاونس کو موجودہ بنیادی تنخواہ پر نہ دینے کے لئے کیا جائے گا۔ایک سال گزرنے کو لیکن حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے، لہزا 10 فروری کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔اجلاس میں مہنگائی اور عدم مساوات کی شدید مذمت کی گئی۔ ملازمین میں مہنگائی کی وجہ سے بے چینی دن بدن بڑتی جا رہی ہے۔ مہنگائی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے لیکن تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے برابر کیا گیا بلکے تنخواہوں میں کٹوتیوں کی شرح میں اضافے ہو رہے ہیں۔ دوسری طرف عدالت، اسمبلی ملازمین اور بیوروکریٹس کی مراعات میں اضافہ کیا گیا جبکہ محکوم محکمہ جات کے لئے خزانہ خالی ہے۔لہزا مہنگائی سے مجبور ہو کر تمام ملازمین نے پھرپور دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو مطالبات کی منظوری تک جارہی رہے گا۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں نے کہا دھرنے میں شرکت کے لئے، ٹرانسپورٹ،بسترے،کیمپس کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ انشاء اللہ ہزاروں افراد دھرنے میں شرکت کریں گے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…