پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایلی ویٹڈ ایکسپریس کی تعمیراگلے ماہ سے شروع ہونے کا امکان

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور میں گلبرگ کو موٹروے سے ملانے والے ایلی ویٹڈ ایکسپریس کی تعمیر اگلے ماہ سے شروع ہونے کا امکان ہے، 61 ارب روپے کے اس منصوبے سے ایک گھنٹے کا سفر تقریباً 15 منٹ میں طے ہوگا۔ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے گلبرگ کو موٹروے سے ملائے گی

جہاں کینال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، بند روڈ اور ملتان روڈ پر انٹرچینج بنیں گے۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار خان کے مطابق تقریباً ساڑھے 10 کلو میٹر اس کی لمبائی ہے اور یہ ہوم اکنامکس کالج مین بلیوارڈ گلبرگ کے سامنے سے شروع ہوکر ڈرین کے اوپر اوپر چلتا جائے گا اور موٹر وے کو سینٹر آف دی سٹی گلبرگ کے ساتھ ملا دے گا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ نے شہر سے باہر جانا ہے تو زیادہ سے زیادہ 10 منٹ اور اگر شہر کے اندر بند روڈ سے سٹی سینٹر یعنی گلبرگ والی سائیڈ پر آنا ہے تو زیادہ سے زیادہ آٹھ منٹ لگیں گے۔ سگنل فری ہوگا تو آپ جلدی موومنٹ کر جائیں گے اور جلد اپنی منزل پر پہنچ جائیں گے تو اس سے ان تمام سڑکوں پر ٹریفک کا دباو کم ہوگا۔عام طور پر صبح حاضری اور چھٹی کے اوقات میں گلبرگ سے بابو صابو موٹروے تک کا سفر ایک گھنٹے میں طے ہوتا ہے لیکن ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے یہ سفر 15 منٹ تک محدود ہوجائے گا۔ ایک اندازے کا مطابق ایک لاکھ گاڑیاں روزانہ اس پر سفر کریں گی۔منصوبے کا سنگ بنیاد اگلے ماہ رکھا جائے گا جس کے لیے پنجاب حکومت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فنڈز دے گی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…