بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

سرگودھا‘ اجتماعی زیادتی اور ویڈیو کی شکار 28 سالہ دوشیزہ کو انصاف نہ ملنے پر حقیقی بھائی نے موت کے گھاٹ اتار دیا

datetime 6  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں اجتماعی زیادتی اور ویڈیو کی شکار 28 سالہ دوشیزہ کو انصاف نہ ملنے اور غیرت کے نام پر حقیقی بھائی نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

زرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ پر قصبہ لکسیاں کے گاوں بہک لڑکا میں چند روز قبل 28 سالہ دوشیزہ کو علاقہ کے چار اوباش افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی ویڈیو بنا کر اہل خانہ کے لئے معاملہ اذیت بنا دیا۔جس پر پولیس گینگ ریپ کا مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش تھی کہ گزشتہ روز بہن سے اجتماعی زیادتی میں تاحال انصاف نہ ملنے اور غیرت کے نام پر نوجوان بھائی یاسر نے اپنی 28 سالہ بہن مسرت بی بی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔تھانہ لکسیاں پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…