پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ کیس شہباز اور حمزہ کی عبوری ضمانتوں میں 10 فروری تک توسیع

datetime 1  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) لاہور کی سپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کے کیس میں نامزد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 10 فروری تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان کی کاپیاں ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔سپیشل سینٹرل کورٹ کے

جج اعجاز اعوان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز نے عدالت پیش ہو کر حاضری لگوائی تاہم شہباز شریف کورونا کے باعث پیش نہیں ہوئے اور حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔عدالتی استفسار پر وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف کو کورونا کا شکار ہوئے سات روز گزر چکے ہیں، کل دوبارہ ٹیسٹ ہوگا۔ ایف آئی اے کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے پیش نہ ہونے پر عدالت ضمانت کینسل کرسکتی ہے۔دوران سماعت ایف آئی اے کے وکیل نے بیان دیا کہ وہ درخواست ضمانت پر بحث کے لیے تیار ہیں، ملزمان کے وکیل نے کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 10فروری تک توسیع کر دی۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…