پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پب جی گیم پر پابندی کے لئے درخواست پر سماعت کل پیر کو ہو گی

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں پلیئرز ان نان بیٹل گرانڈ (پب جی)کی بندش کے لیے دائر درخوا ست پر سماعت آج( پیر) کے روز ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا پب جی پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔شہری تنویر احمد کی

جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات کے باعث کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں، اس گیم کے استعمال سے نوجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔لاہور میں گزشتہ ہفتے پب جی سے متاثر 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کردیا تھا۔پولیس کے مطابق لڑکا معروف آن لائن گیم پب جی کھیلتا تھا اور مبینہ طور پر اس گیم سے متاثر ہو کر اس نے اپنی والدہ اور تین بہن بھائیوں کو قتل کردیا تھا۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے باقاعدہ قوانین وضع کیے گئے ہیں لیکن پاکستان میں آن لائن گیمز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ۔استدعا ہے کہ عدالت آن لائن گیم پب جی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…