اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں رات کے اوقات میں شدید دھند کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں
موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔ پنجاب، خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں صبح اوررات کے اوقات میں شدید دھند کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ تاہم کشمیر، سیالکوٹ، ناروال اورمری میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوئی۔بارش(ملی میٹر): کشمیر: مظفرآباد(سٹی09،ائیرپورٹ06)، گڑھی دوپٹہ07، راولاکوٹ03، کوٹلی01، پنجاب: ناروال06، مری04 اورسیالکوٹ میں01ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری(انچ): مری میں1.5اوراسکردوٹریس انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، کالام منفی11، زیارت، قلات منفی10، گوپس منفی09، استورمنفی08، اسکردومنفی07، پاراچنارمنفی 06، مالم جبہ، کوئٹہ، ہنزہ، بگروٹ منفی05، ژوب، دیر، دروش،پلوامہ، شوپیاں،بارہ مولہ، اننت ناگ منفی03، راولاکوٹ، دالبندین منفی02 ،کاکول اورمری میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔