فیصل آباد‘ لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ دست درازی پرنوجوان گرفتار

  بدھ‬‮ 19 جنوری‬‮ 2022  |  16:54

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد الائیڈ اسپتال میں دانت کا علاج کیلئے آنے والے نوجوان نے لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ دست درازی کی، سیکیورٹی گارڈ نے پکڑ کر درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کر دیا۔فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کے ڈینٹل وارڈ میں علاج کیلئے آنیوالا نوجوان تاخیر ہونے

پر لیڈی ڈاکٹر سے الجھ پڑا، پہلے گالم گلوچ کی اور پھر درست درازی پر اتر آیا۔ایم ایس ڈینٹل ڈاکٹر شرجیل کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ نوجوان ایم پی اے کی سفارش پر آیا تھا، سلپ لانے کا کہا تو ہاؤس افسر کے منہ پر ہاتھ لگانے لگا، سیکیورٹی گارڈ اور عملے نے نوجوان کی پٹائی کی اور اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ میں نے کسی کو کچھ نہیں کہا، میرے دانت میں تکلیف تھی چیک اپ کروانے آیا تھا، سلپ بھی دی مگر میرا علاج نہیں کیا گیامیڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے مزید تفتیش کیلئے معاملہ ہراسمنٹ کمیٹی کو سونپ دیا-

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎