نوبیاہتا نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خودکشی کرلی ، ملزم کون تھا؟تہلکہ خیز انکشاف

18  جنوری‬‮  2022

فیروز آباد (این این آئی)کشمیر روڈ پر نوبیاہتا نوجوان شاہ رخ کو ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پر قتل کرنے والے ملزم نے خودکشی کرلی۔فیروز آباد کے علاقے پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں کشمیر روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نوبیاہتا نوجوان شاہ رخ

کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم نے گرفتاری سے قبل خود کشی کرلی۔ سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایسٹ قمر رضا جسکانی کے مطابق شاہ رخ قتل کیس میں ایک مشتبہ ملزم علی فرزند جعفری کی گرفتاری کیلئے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی پولیس پارٹی نے گلشن اقبال بلاک 7 میں ایک ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے بتایا کہ چھاپے کے دوران پولیس کو دیکھ کر ملزم نے اچانک اپنا پستول نکال کر کنپٹی پر خود کو گولی مار لی، متوفی شعبہ انویسٹی گیشن پولیس کا سپاہی تھا جو ویسٹ میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق خود کو قتل کرنے والے پولیس اہلکار کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی مختلف زاویوں کی دیگر کیمروں سے بھی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی تھی ،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی گلشن اقبال میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے پاکستان ایمپلائز کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) میں کشمیر روڈ کے قریب ایک گھر کے باہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک ملزم کی فائرنگ سے نوبیاہتا نوجوان شاہ رخ جاں بحق ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…