منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 18  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر اعلی عثمان بزدار نے کارکردگی میں دیگر صوبوں کے وزرائے اعلی کو پیچھے چھوڑ دیا،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں عوام کے مطمئن ہونے کے حوالے سے بھی پنجاب نے باقی صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پاکستانی عوام کی آرا ء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ۔سروے

میں ملک بھر سے 3 ہزار 700 سے زائد افراد نے حصہ لیا اور یہ سروے 22 دسمبر 2021سے 9 جنوری 2022 کے درمیان کیاگیا ۔سروے کے مطابق پنجاب سے 51فیصد شہریوں نے عثمان بزدار کے صوبے پنجاب میں ترقیاتی کام کروانے کے حوالے سے کارکردگی پر اطمینا ن کا اظہار کیا ہے ۔خیبرپختونخوا ہ میں محمود خان کی کارکردگی سے صوبے کے 48فیصد، جبکہ بلوچستان میں میر عبدالقدوس بزنجو کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کارکردگی سے 43فیصد افراد مطمئن نظر آئے ۔ سندھ کے وزریر اعلیٰ سید مراد علی شاہ صوبے میں ترقیاتی کام کروانے کے حوالے سے اپنی کارکردگی سے38فیصد شہریو ں کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ صوبوں میں حکومتی محکموں کی کارکردگی پر بھی عوام کی رائے سامنے آئی اور صوبائی محکموں کی سب سے زیادہ بہتر کارکردگی ہونے کا خیبرپختونخوا ہ سے 69فیصد افراد نے کہا ۔ صحت عامہ کے شعبے میں پنجاب سے سب سے زیادہ یعنی 72فیصد افراد مطمئن

نظرآئے جبکہ تعلیم کے شعبے سے بھی پنجاب سے 86فیصد افراد نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا ۔سروے میں ترقیاتی کام کروانے کے حوالے سب سے سے زیادہ یعنی 51فیصد افراد نے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہونے کا کہاجب کہ 45فیصد نے کارکردگی سے غیر مطمئن ہونے کا بتایا۔خیبر پختونخوا ہ

کے وزیر اعلی محمود خان کی کارکردگی سے 48فیصد مطمئن تو 44فیصد غیر مطمئن نظر آئے جبکہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی کارکردگی سے 43فیصد افراد مطمئن تو 53فیصد غیر مطمئن نظر آئے۔صوبہ سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی کارکردگی سے 38فیصد افراد نے مطمئن تو 57فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا اظہار کیا۔

سروے میں صوبوں میں مختلف خدمات کے بہتریا خراب ہونے کا بھی عوام سے سوال کیاگیا ۔ حکومتی محکموں کی کارکردگی سب سے زیادہ بہتر ہونے کا خیبرپختونخوا ہ سے 69فیصد افراد نے کہاجبکہ مزید خراب ہونے کا 29فیصد نے بتایا ۔پنجاب سے 61فیصدنے صوبائی محکموں کی کارکردگی پہلے سے بہترجبکہ38فیصد نے مزید خراب ہونے کا کہا ۔

بلوچستان سے 54فیصدنے بہتر جبکہ 42فیصد نے مزید خراب ہونے کا کہا ۔صوبہ سندھ سے 50فیصد نے صوبے میں حکومتی محکموں کی کارکردگی بہتر اور 48فیصد نے پہلے سے مزید خراب ہونے کاکہا۔صوبوں میں صحت عامہ کے شعبے کی کارکردگی سے سب سے زیادہ مطمئن پنجاب سے 72فیصد افراد نظرآئے البتہ 26فیصد نے غیر مطمئن

ہونے کا کہا ۔ خیبرپختونخوا ہ سے 67فیصدنے صوبے کے صحت عامہ کے شعبے کی کارکردگی سے مطمئن اور31فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا بتایا۔ بلوچستان سے 56فیصدنے کارکردگی سے مطمئن تو 42فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا جبکہ سندھ سے 53فیصد نے صوبے میں صحت عامہ کے شعبے میں کی کارکردگی سے مطمئن تو 46فیصد نے

غیر مطمئن ہونے کاکہا۔تعلیمی سہولیات سے مطمئن افراد کی شرح سب سے زیادہ پنجاب سے 86فیصد نظر آئی ۔خیبرپختونخوا میں 80فیصدنے صوبے میں تعلیمی سہولیات سے مطمئن اور 19فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔ بلوچستان میں 62فیصد تعلیمی سہولیات سے مطمئن اور 35فیصد غیر مطمئن نظر آئے۔ سندھ میں تعلیمی سہولیات سے 58فیصد مطمئن تو 40فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…