نیازی حکومت میں پاکستانی عوام علاج سے محروم جبکہ سزایافتہ مجرم میڈیکل کے بہانے وی آئی پی زندگی گزار رہے ہیں‘ حافظ حسین احمد

16  جنوری‬‮  2022

کوئٹہ/کراچی/اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان نیازی کو دی گئی حکومت میں پاکستان کے عوام تو علاج معالجے سے یکسر محروم اور دولت مند سزا یافتہ قیدی شاہ رخ آف کراچی اور شہنشاہ بے رخ میاں نواز شریف آف لندن پیسے کے بل بوتے وی آئی پی زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ بقول عمران خان نیازی

یہ نیا پاکستان اور (نعوذباللہ ریاست مدینہ) ہے۔ اتوار کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے حافظ حسین احمد کاکہنا تھا کہ عمران خان نیازی کی حکومت میں کراچی کے ایک سز ا یافتہ قیدی شاہ رخ جوگذشتہ 7ماہ سے جیل کی بجائے مبینہ طور پر بھاری بھر کم رقومات کی ادائیگی کے عوض قمراسپتال کے ایک پرائیویٹ وی آئی پی روم میں رہتے رہے جب اس پر میڈیا کی بھرپور آواز بلند کرنے پر سندھ حکومت بمشکل گونگلووں سے مٹی جھاڑنے پر آمادہ ہوئی ہے مگر ایک اور سزا یافتہ قیدی کو جس طرح ایک خفیہ ڈیل یعنی منی(این آر او) کے تحت ’’انہوں‘‘ نے منصف کے کاندھے کو استعمال کرکے عدالت سے سزا یافتہ میاں نوازشریف کو جس دھوکہ اور ملمع سازی کے تحت چند ہفتوں کیلئے لندن جانے دیاگیا 2 سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد حکومت کو عوام کے آنکھوں میں اب مزید دھول جھونکنے کے لئے ایک اور نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی بھی میاں نوازشریف کی اس طرح لندن جانے کو فراڈ قرار دے رہے ہیں کیونکہ دو باتیں واضح ہیں اول تو اس ڈرامہ میں خود عمران خان نیازی شریک ہیں یا پھر وہ ’’اُن‘‘ کے سامنے بلکل ہی بے بس ہیں اس وجہ سے عمران خان نیازی نے نوازشریف کے بلڈ ٹیسٹ میں بے ایمانی اورملاوٹ کے ذریعہ 10نمبری کرنیوالوں مثلاً سروسز اسپتال کی لیبارٹری کے عملہ اور وہ نامور ڈاکٹرز جن میں اس ڈرامے کے ہیرو ڈاکٹر عدنان جبکہ ولن وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹرفیصل اور صوبہ پنجاب کے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ بلکہ عمران نیازی کے چہیتے وزیراعلی عثمان بزدار سمیٹ صوبائی حکومت کا بے رحمانہ احتساب ضروری تھا لیکن اس خفیہ ہاتھ کی ناراضگی کے خوف نے عمران خان نیازی کو کسی بھی احتسابی ایکشن سے روکے رکھا اب جبکہ مسلم لیگ ن نے میاں نواز شریف کی واپسی کا شوشہ چھوڑا تو یہ لوگ بھی عوام کو ایک اور ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے سوا اور کچھ بھی نہیں کرسکیں گے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…