پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیر سگالی مشن پر افریقی ملک تنزانیہ پہنچ گیا

16  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیر سگالی مشن پر افریقی ملک تنزانیہ پہنچ گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تنزانیہ کی بندرگاہ ’’دارالسلام‘‘ آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر کی عسکری حکام سے

اہم ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ نے کورونا سے بچائو کے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے دارالسلام میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیکل کیمپ میں 2500 سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تنزانیہ کے عوام نے پاک بحریہ کے اس جزبہ خیر سگالی کو سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس دورے کا مقصد افریقی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…