پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

سیاحوں نے سانحہ مری سے بھی سبق نہ سیکھا بالاکوٹ کا رُخ کر لیا

datetime 10  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری (مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی)سیاحوں نے سانحہ مری سے بھی سبق نہ سیکھا ، انتظامیہ نے نتھیا گلی اور ملکہ کوہسار کے راستوں کی بندش کا اعلان کیا تو سیاحوں نے خیبرپختوںخوا کے سیاحتی مقام بالا کوٹ کا رخ کر لیا، راستوں پر پھسلن کے باعث کئی سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جی ڈی

اے اہلکار راستوں پر سیاحوں کو مدد فراہم کرتے رہے، بالاکوٹ کی ضلعی انتظامیہ نے صورتحال کا بروقت تدارک کیا اور ناران اور شوگران جانے والے راستوں کو بند کیا۔
ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو تلقین کی ہے کہ بالاکوٹ شاہراہ کو کاغان پلدران تک بحال کیا گیا، سیاح کاغان سے آگے سفر سے گریز کریں۔دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں پھنس کر انتقال کر جانے والوں کی تعداد 22 سے بڑھ کر 23 ہو گئی،اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، پنڈی، مردان اور کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاح طوفانی برف باری میں چل بسے ۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والوں کی تعداد 22 سے بڑھ کر 23 ہو گئی،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، مردان اور کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاح طوفانی برف باری میں چل بسے۔ مری میں جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کی گئیں۔ واقعہ کے بعد ملک میں فضاء سوگواررہی ۔ دوسری جانب مری میں داخل ہونے پر پابندی اتوار کو بھی برقرار رہی، بھارہ کہو اور ٹول پلازہ پر لگائے گئے ناکوں پر موجود سیکیورٹی فورسز نے ہر قسم کے غیر متعلقہ ٹریفک کو روک دیا ۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…