پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

مری میں برفانی طوفان کے 3 روز بعد بھی معمولاتِ زندگی بحال نہ ہوسکے

datetime 10  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری(این این آئی)مری میں برفانی طوفان کے تین روز بعد بھی زندگی معمول پر نہیں آسکی ، دھوپ نکلنے کے باوجود سردی کی شدت کم نہ ہوسکی ،پانی، بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی، موبائل فون سروس بھی متاثر رہی،

مری میں پھنسے سیاحوں کی بڑی تعداد واپس چلی گئی ۔تفصیلات کیمطابق مری اور قریبی علاقوں کی مرکزی شاہراہوں پر گزشتہ روزسے ٹریفک بحال ہوگئی تاہم دیہی علاقوں کوجانے والی تمام سڑکیں بند ہیں، مقامی شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا رہا۔نواحی علاقوں کی سڑکوں پر بدستور کئی گاڑیاں برف سے ڈھکی ہوئی کھڑی نظر آئیں جبکہ شہر میں بجلی کا نظام شدید متاثر ہوگیا، 5دن میں سے چند ہی گھنٹے بجلی فراہم کی جاسکی ، دیہی علاقوں میں بجلی پانچویں روز بھی معطل رہی ،مری اور گردونواح کے علاقوں میں پائپ لائنوں میں پانی جم جانے سے شہر میں پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی ، شہر کے بیشتر ہوٹل خالی ہوچکے ہیں، سیاحوں کی بڑی تعداد واپس جاچکی ہے،علاقے میں دھوپ نکل آئی مگر موسم بدستور سرد رہا ، انٹرنیٹ سروس بھی بحال نہ ہوسکی، شہری سخت پریشانی کا شکار دکھائی دیئے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…