پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملکہ کوہسار مری میں یک ہفتے بعد دھوپ نکل آئی، تمام مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک بحال

datetime 9  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری (این این آئی)ملکہ کوہسار مری میں تقریباً ایک ہفتے بعد دھوپ نکل آئی، سیاحتی مقام کی تمام مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق مری کے بالائی علاقوں کی سڑکیں ٹریفک کیلئے بحال نہ ہوسکیں، دیہی علاقوں کی بجلی چوتھے روز بھی معطل رہی

، شہری علاقوں کی رات گئے بجلی بحال ہوگئی جبکہ سیاحتی مقام کی تمام مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک بحال ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق پائپ لائنوں میں پانی جم جانے سے سیاحوں اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا رہا،مری اور گرد و نواح میں موبائل فون سروس بھی شدید متاثر ہوئی ،شہر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ترجمان کے مطابق گلیات میں مرکزی شاہراہ سے برف ہٹانے کا آپریشن اتوار کو بھی جاری رہا ۔جی ڈی اے کے ترجمان نے بتایا کہ برف ہٹانے کا آپریشن گزشتہ رات بھر جاری رہا، جس کے دوران ایبٹ آباد سے نتھیا گلی اور نتھیا گلی سے باڑیاں تک شاہراہ سے برف ہٹا دی گئی۔ترجمان جی ڈی اے نے بتایا کہ مرکزی شاہراہ پر نمک کے چھڑکائوکے بعد سیاحوں کو روانہ کیا گیا گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاحوں کا گلیات میں داخلہ تا حکمِ ثانی بند رہے گا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…