بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

نام نہاد حکومت کو ایسے واقعات کا جوابدہ ہونا چاہیے، ریحام خان حکومت پر برس پڑیں

datetime 3  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی )وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، موٹرسائیکل سواروں نے ریحام خان کو گاڑی سے اتارنے کی کوشش کی۔ریحام خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں دعویٰ کیا کہ جب وہ اپنے بھتیجے کی شادی سے واپس آرہی تھیں تو 2 موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور گن پوائنٹ پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ریحام خان نے

اپنے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس نام نہاد حکومت کو ایسے واقعات کا جوابدہ ہونا چاہیے۔ریحام خان نے سوال کیا کہ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟بزدلوں، لالچیوں اور ٹھگیوں کی ریاست میں خوش آمدید۔بعد ازاں ریحام خان نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں درج تھا کہ مجھے موت یا زخمی ہونے سے ڈر نہیں لگتا لیکن میں ان لوگوں کیلئے ناراض اور فکر مند ہوں جو میرے لیے کام کرتے ہیں۔ ریحام خان کے پرسنل سیکرٹری نے اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی ہے۔درخواست میں مدعی بلال عظمت نے بتایا کہ گزشتہ رات راولپنڈی سے اسلام آباد آتے ہوئے دو موٹر سائیکل سواروں نے اْن کو روک کر گاڑی سے اتارنے کی کوشش کی۔درخواست میں موٹر سائیکل سواروں کی عمر 25 سے 30 برس بتائی گئی۔ایک نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ریحام خان کی گاڑی کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی تاہم ریحام خان گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریحام خان کو ان کی رہائش گاہ ڈراپ کرنے کے بعد ڈرائیوار اور پرسنل سیکرٹری گاڑی میں موجود تھے۔ پرسنل سیکرٹری کے مطابق ریحام خان ہری پور سے اسلام آباد پہنچی تھیں، انہیں ان کی رہاشگاہ ڈراپ کرکے نکلے تھے، ریحام خان گاڑی میں موجود نہیں تھیں۔یاد رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی صحافی اور سابق ٹی وی اینکر، ریحام خان کی عمران خان سے 2014 میں شادی ہوئی تھی جو 30 اکتوبر 2015 میں ختم ہوئی۔ 48 سالہ ریحام خان عمران خان سے علیحدگی کے بعد سے حکومت پر کڑی تنقید کرتی دکھائی دیتی ہیں۔دوسری جانب

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…