لاہو ر(این این آئی ) سکھ مذہب کے بانی با با گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے لیے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈڈاکٹر عامر احمد کے زیر صدارت اعلی سطحی انتظامی اجلاس بورڈ آفس میں منعقد ہواجس میں سیکرٹری بورڈ کرنل (ر) حامد مسعود گوندل ، پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان امیر سنگھ ، ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد سلیم
،سی ای او کرتار پور محمد لطیف ،ڈپٹی سیکرٹر ی (شرائنز )عمران گوندل، بور ڈ ترجمان عامر حسین ہا شمی سمیت امور خارجہ، پولیس، رینجرز، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او، کسٹمز،اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈپٹی سیکرٹری شرائنز عمران گوندل نے جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی اجلاس میں بتایا گیا کہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے17نومبر کو بھارت سے3ہزار سے زائد سکھ یاتری واہگہ بار ڈر کے راستے پاکستان داخل ہوں گے۔ جبکہ دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری شرکت کریں گے ۔جنم دن کی مرکزی تقریب 19نومبر کو گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی ۔چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے اشتراک کے ساتھ تقریبات کے تمام تر انتظامات کو فول پروف بنایا جائے گا اور ایسے اقدامات کیے جائیں گے جن کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو لہذا تمام اداروے اس ضمن میں اپنا عملی کردار اد کریں ۔حکومت کی جانب سے طے کردہ ایس او پیز پر مکمل عملد رآمد کیا جائے گا ۔بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے ہمیشہ سکھوں کو بڑی عز ت دی ہے اور ہمارے مذہبی امقامات کو جس انداز سے خوبصورت بنایا جا رہا ہے اس پر ہم حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ کے بے حد شکر گزار ہیں ۔جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے وفاقی اور صوبانئی حکومت بہتر سے بہتر انتظامات کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی ۔