اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری :نثارکھوڑو کی ضمانت میں5نومبرتک توسیع

datetime 28  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری سے متعلق کیس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیاہے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں سندھ کے گوداموں سے

کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری سے متعلق پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو اور دیگر کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ نثار کھوڑو سمیت دیگر خلاف انکوائری جاری ہے، انکوائری مکمل کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے ، جس پر عدالت نے کہاکہ ملزم کے انکوئری میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں یا نہیں، ملزم کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست نمٹا دیتے ہیں۔نیب پراسیکوٹر نے کہاکہ نثارکھوڑو کے وارنٹ سے متعلق جواب کیلیے مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت تک نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا اور سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…