بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے پروازیں چلانے کا فیصلہ،پی آئی اے نے آپریشن کا اعلان کر دیا

11  جولائی  2021

کراچی(این این آئی)پی آئی اے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے 32 پروازیں چلائے گی۔تفصیلات کے مطابق مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن پہنچانے کیلئے بڑے آپریشن کا اعلان کردیا، پی آئی اے عید الاضحی سے قبل ہم وطنوں کو 32 خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچائے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق کابل میں پھنسے ہوئے ہم وطنوں کو وطن پہنچانے کیلئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جائیں گے، کابل کیلئے 12 اور 16 جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کررہے ہیں، جب کہ خلیجی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے 5 خصوصی پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق دبئی اور ابوظہبی سے پاکستانیوں کو بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے وطن پہنچایا جائے گا، سعودی عرب کیلئے بھی 10 پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے بوئنگ 777 طیارے استعمال کئے جائیں گے، تاشقند کیلئے 8 خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، اور تاشقند کیلئے ایئر بس 320 طیارے آپریٹ ہوں گے، جب کہ پی آئی اے بشکک میں پھنسے ہوئے طالبعلموں کو وطن لانے کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی وزارت دفاع کے ایئر میڈیکل شعبے نے انڈونیشیا میں کرونا وائرس سے متاثرہ سعودی شہری کو وطن واپس پہنچا دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فضائی میڈیکل ریسکیو سروس کا طیارہ انڈونیشیا سے کرونا کے مریض کو لے کر مسلسل 18 گھنٹے کی پرواز کے بعد دارالحکومت الریاض پہنچا۔ کسی

دوسرے ملک میں کرونا کا شکار ہونے والے شہری کی وطن واپسی کا یہ سب سے لمبا سفر ہے۔رواں سال کے دوران ایئر میڈیکل انخلا کے طیاروں نے کرونا وائرس کے 90 سے زیادہ مریضوں کو وطن واپس لایا۔غور طلب ہے بات یہ ہے کہ آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے ایئر میڈیکل ریسکیو کے طیارے کا بیڑا سالانہ 2500 سے زیادہ مریضوں کی آمدورفت میں مدد کرتا ہے۔ مملکت کے اندر اور باہر مریضوں کی منتقلی کے لیے 1600 پروازیں چلائی جاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…