ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

مانی کا مذاق اڑانے پر حرا نے اپنی دوست کو تھپڑ دے مارا

datetime 30  جون‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)اداکار سلمان ثاقب عرف مانی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار میرا مذا ق اڑانے پر حرا نے اپنی دوست کو تھپڑ دے مارا تھا۔حرا اور ان کے

شوہر مانی احسن خان کے شوٹائم آئوٹ ود احسن خان میں شریک ہوئے۔ جہاں ایک سیگمنٹ کے دوران مانی کو حرا کا ایک راز سب کو بتانا تھا۔ مانی نے حرا کے بارے میں راز بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار حرا اور اس کی ایک دوست گاڑی میں جارہے تھے اور اس خاتون نے کہاکہ حرا تمہارا شوہر تو کامیڈین ہے۔خاتون کی اس بات پر حرا نے اسے کھینچ کر تھپڑ دے مارا۔ اس وقت رات کا ٹائم تھا حرا نے نہ صرف اپنی دوست کو تھپڑ مارا بلکہ اسے کہا گاڑی سے نیچے اتر جائو۔مانی نے مزید بتایا جب جھگڑا زیادہ ہوگیا تو ڈرائیور نے مجھے فون کیا اور کہاکہ مانی بھائی باجی(حرا)پاگل ہوگئی ہے۔ ڈرائیور کی اس بات پر میں نے اس سے پوچھا خان کیا ہوا؟ جس پر ڈرائیور نے کہاکہ دونوں گاڑی میں پیچھے بیٹھی ہیں اور ان کا جھگڑا ہوگیا لیکن مجھے نہیں پتہ جھگڑا کس بات پر ہوا ہے۔ مانی نے کہا میں نے اپنے ڈرائیور کو کہا حرا کی دوست جو گاڑی میں پیچھے بیٹھی ہے اسے اس کے گھر چھوڑ کر آنا۔ یہ واقعہ تقریبا 9 سال پہلے کا ہے اور مجھے آج تک یاد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…