منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان سے فراڈ ، عدالت نے کاشف ضمیر کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )مقامی عدالت نے ترک ڈرامہ ارطغرل کے ہیرو انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے رو برو پیش کر کے کیس کے حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے

جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ۔ عدالت نے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آج ہفتہ کے روز دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔آلتان نے آئی جی پنجاب کو بذریعہ ای میل اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی درخواست بھجوائی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش کے بعد تھانہ اقبال ٹائون میں مقدمہ درج کرکے کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم کاشف ضمیر کے گھر چھاپے میں بلیولائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی، اسلحہ اور جعلی سونے کے بھاری زیورات برآمد ہوئے۔ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، اس کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ میں فراڈ کے 6 مقدمات درج ہیں، ملزم جعلی سونے کے بھاری زیورات پہن کر فراڈ کرتا تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…