کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو گندم چوری، کرپشن اور قومی خزانے کو 35 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچانے سے متعلق 6ہفتوں میں انکوائری مکمل کرنے مہلت دے دی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں گندم چوری، کرپشن اور قومی خزانے کو 35 کروڑ
سے زائد کا نقصان پہنچانے سے متعلق نیب انکوائری کے معاملے پر ملزم مکیش کمار اور پانچ فلور ملز ملازمین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایہ محکمہ خوراک میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے معاملے پر نیب سکھر میں ایک ریفرنس دائر کردیا ہے، دیگر ملزمان کے خلاف مزید انکوائری جاری ہے، انکوائری میں کچھ ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے، مزید تفتیش مکمل کرنے کے لیے 6 ہفتوں کی مہلت دی جائے، مبینہ فرنٹ مین مکیش کمار، راحول، پشو رام اور دیگر گندم کی تقسیم میں کرپشن کی، شریک ملزم رضوان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیع کرتے ہویے آئندہ سماعت پر نیب سکھر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔