اپوزیشن فوج کو کہتی ہے منتخب حکومت کو گرادو

31  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن فوج کو کہتی ہے منتخب حکومت کو گرادو، کہتے الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے ، کوئی ثبوت بھی نہیں دیا ۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے ’’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ کے عنوان سے عوام سے ٹیلی فون پر سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن نے کہا اگر

ہمیں این آر او دے دو گے تو آپ نااہل نہیں ہوگے، این آر او نہیں دو گے تو حکومت نہیں چلنے دیں گے، یہ پاکستانی فوج کو کہتے ہیں منتخب حکومت کو گرادو،یہ کہتے ہیں الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے، کوئی ثبوت بھی نہیں دیا، ہم نے پچھلے الیکشن میں کہا تھا کہ ہم نے 4 حلقوں کا بتایا تھا لیکن اب وہ پھنس گئے ہیں کہ اتنی نااہل حکومت تھی تو اتنی 4 فیصد شرح نمو کیسے آگئی کیونکہ انہوں نے خود کہا کہ نااہل ہو پھر پھنس گئے ہیں تو کہتے ہیں آپ کے اعداد و شمار غلط ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ ہمیں بڑے مشکل وقت اور امتحان سے گزارا ہے اور اب ان شااللہ اس ملک کو مزید آگے بڑھتے دیکھیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے صوبوں کے اندر پانی کی تقسیم کا بہت بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے،سارے پاکستان میں پانی کا مسئلہ ہے ، ہماری حکومت دس ڈیمز بنارہی ہے ۔ اتوار کو سندھ میں پانی کے مسئلے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ سارے پاکستان میں پانی کا مسئلہ ہے، ہماری حکومت 10 ڈیمز بنارہی ہے، یہ المیہ ہے کہ جو ڈیم 50 سال پہلے بننے چاہیے تھے وہ اب بن رہے ہیں، صوبوں کے حصے میں پانی کی کمی آرہی ہے، صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے، صوبوں کے اندر پانی کی تقسیم کا بہت بڑا مسئلہ ہے، کمزور غریب کسان کے پاس پانی نہیں پہنچتا اس کاپانی چوری ہوجاتا ہے، طاقت وار اپنی زمین میں پانی لے جا تا ہے اور کمزور کی زمین سوکھی رہ جاتی ہے، کمزور لوگوں کو پانی پہنچانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…