جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک پر چلتے ملک کو لنگر خانے پر جب چلائیں گے تو سرمایہ کاری نہیں چاولوں کی بوریاں ہی ملیں گی ، ن لیگ کی شدید تنقید

datetime 13  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سی پیک پر چلتے ملک کو لنگر خانے پر جب چلائیں گے تو سرمایہ کاری نہیں چاولوں کی بوریاں ہی ملیں گی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جب ملک میں ترقی نہیں ہوگی توسرمایہ کاری کے لئے کوئی ایک روپیہ نہیں دیتا ،نوازشریف جاتا تھا تو ملک میں

سی پیک لاتا تھا، نالائق ملک کے لئے رسوائی، ذکوۃ، فطرانہ اور چاولوں کی بوریاں لائیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ملک پرآپ کی وجہ سے قرض کا یہ بھاری بوجھ ذکوہ فطرانے اور چاولوں کی بوریوں سے اترے گا ؟ ،ملک پرقرضوں کا حجم جی ڈی پی کے 87.7 پر پہنچ گیا، لیکن کل کامیابی ذکوۃ، فطرانہ اور چاولوںکی بوریاں ،نوازشریف اور شہباز شریف کے دور میں قرض لے کر میٹروزبنیں، ملک میں سی پیک آیا، ترقی ہوئی ، مہنگائی کم اور روزگار میں اضافہ ہوا ،آج تاریخی قرضہ لے کر ملک میں ذکوۃ، فطرانہ اور چاولوں کی بوریاں آتی ہیں، یہ ہے کامیابی ؟۔ انہوںنے کہاکہ کدھرگیا وہ قرضہ کمیشن؟ عمران صاحب کی سربراہی میں وہ کمشن اب ذکوۃ، فطرانہ اور چاولوں کی بوریاں گننے میں مصروف ہے؟ ،5.8 فیصد پر ترقی کرتا، سی پیک لگاتا ملک محض ذکوۃ فطرانہ اور 46 ٹن چاولوں کی بوریوں پر آگیا ہے، شرم کریں،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جو قرض 72.5 پر چھوڑا تھا، وہ 87.7پر کیسے پہنچا، اس کا جواب کون دے گا؟۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا قرض فروری میں 36 ہزار 600 سے تجاوز کرچکا ہے، کیا شہبازشریف کانام ای سی ایل پر ڈالنے سے یہ کم ہوگا؟،پی ٹی آئی نے قرض واپس کیا تو پھر مسلم لیگ (ن) کے دور کا 24 ہزار ارب قرض 36 ہزار پر کیسے پہنچا؟ عمران صاحب جواب دیں؟۔ انہوںنے

کہاکہ پچھلے سال فروری کے مقابلے میں 9.6 فیصد یا 3 ہزار195 ارب روپے قرض مزید بڑھا، حدیبیہ کیس کھولنے سے کیا آپ کی یہ نالائقی چھپ جائے گی؟،8 فیصد فسکل خسارے، سوا 13 فیصد سود پر مہنگے قرض نے مجموعی قرض میں اضافہ کیا، کیا اِس کا جواب شہبازشریف کو باہر جانے سے روکنے میں ملے گا،11 ہزار ارب کا اضافہ ، کیا باہر بیٹھے پاکستانی سفیروں کی بے عزتی کرنے سے اس کا حل ہو گا؟،36 ہزار600 ارب کا تاریخی

قرض کیا ذکوۃ، فطرانے اور چاول کی بوریوں سے ختم ہوگا؟ مسلم لیگ (ن) نے پانچ سال میں 10 ہزار ارب قرض لیا تو چاول کی بوریاں نہیں لائیں بلکہ لوڈ شیڈنگ ختم کی، مہنگائی 3 فیصد اور ترقی کی شرح 5.8 فیصد پر لائی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے 30 ماہ میں 11 ہزار ارب سے زائد قرض لے کرملک کو لنگرخانے، ذکوۃ فطرانہ اور چاولوں کی بوریوں کے تاریخی’’میگاپراجیکٹس‘‘ دئیے ،ملک کی ترقی، روزگار، معاشی خوش حالی کی جگہ پیش خدمت ہے زکوۃ فطرانہ اور چاولوں کی بوریاں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…